چائنیز آملیٹ

چائنیز آملیٹ


اجزاء
مرغی کا گوشت ----- آدھا پاؤ
انڈے ----- تین عدد
اجی نو مو تو ----- چٹکی بھر
تیل ----- تلنے کے لیے
ہری پیاز ----- دوعدد
دودھ ----- تین کھانے کے چمچ
نمک و سیاہ مرچ ----- حسب ضرورت

ترکیب
* پیاز کو باریک کاٹ لیں۔
* انڈے پھینٹ کر نمک و سیاہ مرچ ملا دیں۔
* تھوڑا تیل فرائنگ پین میں گرم کر کے مرغی کے گوشت کے چھوٹے چھوٹے * پیس کر بمعہ پیاز تل لیں۔
* چٹکی بھر نمک بھی چھڑک دیں۔
* اس تلے ہوئے چکن کو پھینٹے ہوئے انڈوں میں ملادیں۔
* فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں اور انڈے مرغی والا مرکب ڈال کر دونوں طرف سے فرائی کرلیں۔
* مزیدار چائنیز آملیٹ تیار ہے۔